ترکی، نیٹو میں دوسری بڑی فوج کے ساتھ اتحاد کی سیکورٹی  کے مرکز میں جگہ بنائے ہوئے ہے: حلوصی آقار

حلوصی آقار  نے ان خیالات کا اظہار  چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یشار  گیولر  اور فورسز کمانڈرز  کے ساتھ مل آن گارڈ 2021  مشقوں  کا جائزہ لیتے ہوئے کیا

1736093
ترکی، نیٹو میں دوسری بڑی فوج کے ساتھ اتحاد کی سیکورٹی  کے مرکز میں جگہ بنائے ہوئے ہے: حلوصی آقار

وزیر قومی دفاع   حلوصی آقار  نے کہا کہ ترکی، نیٹو کی دوسری بڑی فوج کے طور پر، اتحاد کی سیکورٹی  کے مرکز میں جگہ بنائے ہوئے ہے۔

حلوصی آقار  نے ان خیالات کا اظہار  چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یشار  گیولر  اور فورسز کمانڈرز  کے ساتھ مل آن گارڈ 2021  مشقوں  کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

آقار  نے ملٹی نیشنل جوائنٹ وارفیئر سینٹر کمانڈ، جہاں یہ فوجی  مشقیں ہو رہی ہیں  بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  ہم عالمی اور علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے خطرات کے دور سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بین الاقوامی سیکورٹی اور دفاعی اداروں کی ذمہ داری پہلے سے کہیں زیادہ  بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی بیک وقت داعش، القاعدہ، PKK/YPG، جیسی دشہت گرد تنظیموں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔  وہ ان خطرات سے نمٹنے کے باوجود اتحاد کی مشقوں، فورس کے ڈھانچے اور کیڈرز میں اپنے تعاون کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ نیٹو کی دوسری سب سے بڑی فوج ہونے کے ناطے، یہ اتحاد کا بوجھ اٹھانے کے ساتھ  ساتھ  اس کی تمام اقدار کا اشتراک  بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی، نیٹو کی دوسری بڑی فوج کے طور پر، اتحاد کی سیکورٹی  کے مرکز میں جگہ بنائے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی نے اس سال VJTF لینڈ (انتہائی ہائی ریڈینس جوائنٹ ٹاسک فورس) یعنی نیٹو کی تیار فورس، لینڈ کمپوننٹ کمانڈ کی ذمہ داری کو کامیابی سے پورا کیا ہے ۔

"2022 کے آغاز تک، ترکی 2023 اور 2028 میں ٹرکش ہائی ریڈی نیس لیول نیول ٹاسک فورس (TURMARFOR) کے ساتھ نیٹو کی بحری کمان اپنے ہاتھوں میں لے گا اور   2022 کے آغاز سے مکمل آپریشنل صلاحیت حاصل کرلے گا۔  

آقار  نے کہا کہ  الائیڈ لینڈ کمانڈ، میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر آف ایکسی لینس، انسداد دہشت گردی سینٹر آف ایکسی لینس اینڈ پارٹنرشپ فار پیس ٹریننگ سینٹر، بیلسٹک میزائل ریڈار فیلڈ اور فارورڈ آپریشنز ایئر بیس جیسے اہم عناصر ترکی میں واقع ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  اس طرح کی مشقیں نہ صرف باہمی تعاون کو بڑھاتی ہیں، بلکہ یکجہتی کے عمل میں بھی حصہ ڈالتی ہیں، جنگی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہیں اور اتحاد کی ڈیٹرنس کو مضبوط کرتی ہیں، آقار نے مشق کے عمل کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کرنے میں اہم کردار ادا کرنے  والےحکام   کا شکریہ ادا کیا ۔



متعللقہ خبریں