ترکی ہلال احمر: ہم بیلاروس۔پولینڈ سرحد پر مدد کے لئے تیار ہیں

ہم بیلاروس۔پولینڈ سرحد پر بیٹھے اور یورپ جانے کے لئے بیلاروس سے پولینڈ جانے کے خواہش مند نقل مکانوں کی مدد کے لئے تیار ہیں: کرم کنک

1735942
ترکی ہلال احمر: ہم بیلاروس۔پولینڈ سرحد پر مدد کے لئے تیار ہیں

ترکی ہلال احمر نے کہا ہے کہ ہم بیلاروس۔پولینڈ سرحد پر بیٹھے اور یورپ جانے کے لئے بیلاروس سے پولینڈ جانے کے خواہش مند نقل مکانوں کی مدد کے لئے تیار ہیں۔

ترکی ہلال احمر کے سربراہ کرم کنک نے ترکی ہلالِ احمر شعبہ ایدرنے میں شعبے کے نمائندوں اور رضاکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔

یہاں اپنے خطاب میں کنک نے کہا ہے کہ ترکی ہلال احمر 153 سالوں سے مسّلمہ اصولوں اور اقدار  کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد انسانی وقار کا تحفظ کرنا، انسانی تکالیف کا ازالہ کرنا،  ان کی مدد کرنا اور انسانوں کو وہ زندگی فراہم کرنا ہے کہ جس کا وہ حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2020 میں ایدرنے  کی طرف غیر منّظم نقل مکانی  میں ترکی ہلال احمر نے اہم فرائض سرانجام دئیے ہیں۔ آج ایسی ہی نقل مکانی کا مسئلہ بیلاروس۔پولینڈ سرحد پر درپیش ہے۔

کنک نے کہا ہے کہ" ان انسانوں کو بنیادی انسانی خدمات کے حصول میں مسائل کا سامنا ہو رہا ہے۔ منسک میں ،میں نے ہلال احمر حکام کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ یورپی سلامتی و تعاون تنظیم 'او ایس سی ای '  کے پارلیمنٹری اسمبلی کے سربراہ کے ساتھ اجلاس میں ہم یورپی یونین کو بھی اس معاملے میں اپنے تجربات سے آگاہ کر سکیں گے"۔

کنک نے کہا ہے کہ "خاص طور پر بیلاروس۔پولینڈ کے سخت سرد علاقے میں موجود ان نقل مکانوں کے لئے ہمارا ضروری سامان تیار ہے۔ ہم صرف فریقین کی طرف سے اجازت کے منتظر ہیں"۔

کنک نے کہا ہے کہ ہم رنگ نسل کی تمیز کئے بغیر انسان کو اہمیت دینے والی تہذیب کی اولاد ہیں۔ پوری انسانیت کو ایسا ہی ہونا چاہیے۔ ہماری نگاہ میں کوئی انسان غیر قانونی نہیں ہے۔ ہماری نگاہ میں یہ انسان مشکل شرائط کی وجہ سے اپنے گھر بار کو چھوڑنے پر مجبور  انسان ہیں۔ یہ انسان حساس، تنہا ، کمزور اور زیادہ تحفظ کے محتاج ہیں۔



متعللقہ خبریں