ترک مسلح افواج کی انوینٹری میں کوئی کیمیائی ہتھیار موجود نہیں : وزیر قومی دفاع حلوصی آقار

حلوصی آقار  نےان خیالات کا اظہار   وزارت قومی دفاع کے 2022 کے بجٹ کے اجلاسوں میں قومی اسمبلی کی منصوبہ بندی اور بجٹ کمیٹی میں اراکین کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا

1734913
ترک مسلح افواج کی انوینٹری میں کوئی کیمیائی ہتھیار موجود نہیں :  وزیر قومی دفاع حلوصی آقار

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے کہا ہے کہ "ترک مسلح افواج کی انوینٹری میں کوئی کیمیائی ہتھیار موجود نہیں ہے۔

حلوصی آقار  نےان خیالات کا اظہار   وزارت قومی دفاع کے 2022 کے بجٹ کے اجلاسوں میں قومی اسمبلی کی منصوبہ بندی اور بجٹ کمیٹی میں اراکین کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔

حلوصی آقار نے کہا کہ"ترک مسلح افواج کی انوینٹری میں ، کبھی بھی، کسی قسم کی گیس یا کیمیائی ہتھیار موجود نہیں ہیں۔  اسے نہ تو لیا گیا تھا اور نہ ہی چھپایا گیا ۔ ترکی میں اور ترک مسلح افواج کے اندر۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوتا ہے۔ تاہم، جمہوریہ ترکی، ترک مسلح افواج کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو داغدار کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً ایسے الزامات دہرائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے الزامات میں ذرہ بھر بھی کوئی حقیقت نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں