یونان، امریکہ کا فوجی اڈہ بن چکا ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے  انقرہ کے سرکاری دورے پر موجود ہنگرین  وزیر اعظم وکٹر اوربان  کے ہمراہ ایوانِ صدارت میں  پریس کانفرس کا اہتمام کیا

1732948
یونان، امریکہ کا فوجی اڈہ بن چکا ہے، صدر ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ یونان نے متحدہ امریکہ کے ایک فوجی اڈے کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔

صدر ایردوان نے  انقرہ کے سرکاری دورے پر موجود ہنگرین  وزیر اعظم وکٹر اوربان  کے ہمراہ ایوانِ صدارت میں  پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

اوران کے ساتھ  بین الاقوامی اور علاقاائی معاملات پر تبادلہ خیال کرنے پر زور دینے والے ایردوان نے  بتایا کہ ہم دو طرفہ تجارتی حجم کو3 ارب سے 6 ارب ڈالر تک  بڑھانے کا ہدف رکھتے ہیں، ترکی۔ یورپی یونین تعلقات   کی اہمیت اور خاصکر  اس ضمن میں ہماری مطلوبہ حمایت  کرنے والے جناب اوربان اور ہنگری کا اپنے اور قوم  کے نام پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔  میں  سلسلہ رکنیت میں  اس ملک کی مصمم حمایت  کو ہمیشہ  یاد رکھوں گا۔ میں  ہمارے نظریات   میں ہم آہنگی کے عمل کے مزید تقویت حاصل کرتے ہوئے جاری رہنے  کی تمنا کرتاہوں۔

ترک صدر نے اس موقع پر یونانی وزیر اعظم کریاکوس  میچو تاکیس  کے بیانات پر نکتہ چینی  کرتے ہوئے کہا کہ 20 لاکھ کے قریب مہاجرین کی  میزبانی  کرنے والے  ملک ترکی  پر ’مہاجرین کے مسئلے کی جڑ ترکی ہے‘  کہنا   نا شکری کے مترادف ہے، اگر ہم اپنی سرحدی چوکیاں کھول دیتے ہیں تو یونان  کیا کرے گا میں نہیں جانتا۔  بحیرہ ایجین اور بحیرہ روم میں مہاجرین کی  ربٹر کی کشتیوں  میں سوراخ کرتے ہوئے انہیں   موت کے منہ میں دھکیلنے والا ملک  یونان ہی ہے، ہمارے پاس اس حوالے سے اثبات موجود ہیں۔

امریکہ کی جانب سے یونانی علاقے دیدے آچ میں  فوجی اڈے کے قیام کا بھی ذکر کرنے والے   ترک صدر نے بتایا کہ  یونان اس وقت امریکہ کے فوجی اڈے کی روپ دھار چکا ہے۔

وکٹر اوربان نے بھی اس موقع  پر کہا کہ یورپی یونین کو ترکی کو مہاجرین کے معاملے میں  ممکنہ حد تک  بلند سطح  کی مالی معاونت فراہم کرنی چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں