ایتھوپیا میں جھڑپوں میں شدت پر ترکی کی تشویش

ہم ایتھوپیا میں پر تشدد واقعات کے فی الفور خاتمے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے فوری طور پر فائر بندی کی اپیل کرتے ہیں

1730114
ایتھوپیا میں جھڑپوں میں شدت پر ترکی کی تشویش

ترکی  نے ایتھوپیا میں اپنے  عروج پر ہونے والی جھڑپوں کے خاتمے اور امن و استحکام  کے قیام کے  لیے ’فائر بندی‘ کی اپیل کرتے ہوئے طرفین کو ڈائیلاگ کی دعوت دی ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا میں  تیزی پکڑنے والی جھڑپیں   باعثِ تشویش ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ’’ ہم ایتھوپیا میں پر تشدد واقعات کے فی الفور خاتمے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے فوری طور پر فائر بندی کی اپیل کرتے ہیں اور تمام تر فریقین کو بات چیت کرتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔  اس دائرہ عمل میں ہر قسم کا تعاون  فراہم کرنے کے لیے تیار ہونے کا اعادہ کرتے ہیں۔‘‘

ترکی کے ایتھوپیا کے تمام تر نسلی گروہو ں کے ساتھ تاریخی و ثقافتی روابط پر مبنی دوستانہ  تعلقات پائے جانے پر زور دیے جانے والے اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ ترکی  کی تصاد م کے آغاز سے ابتک جاری تیگرے  علاقے سمیت ایتھوپیا  کو انسانی امداد  جاری رہے گی۔

 

 



متعللقہ خبریں