ترکی: نائجر میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ہمیں، نائجر کے علاقے تلابیری کے ایک گاوں پر دہشت گردانہ حملے میں کثیر تعداد میں انسانوں کے ہلاک اور زخمی ہونے پر  شدید افسوس ہے: ترکی وزارت خارجہ

1729769
ترکی: نائجر میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ترکی نے، نائجر میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہمیں، نائجر کے علاقے تلابیری کے ایک گاوں پر دہشت گردانہ حملے میں کثیر تعداد میں انسانوں کے ہلاک اور زخمی ہونے پر  شدید افسوس ہے۔ ہم اس منفور حملے کی شدت سے مذمت کرتے ، حملے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں ، دوست اور برادر ملک نائجر کے عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے متمنی ہیں۔

واضح رہے کہ نائجر کے وزیر داخلہ آلکاچے الہادہ نے سرکاری ٹیلی ویژن سے جاری کردہ بیان میں ، 2 نومبر کو تلابیری  کے گاوں آداب۔داب پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں کے حملے کا اور حملے میں تحصیل بانیبانگو کے بلدیہ مئیر سمیت 69 افراد  کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔


ٹیگز: #نائجر

متعللقہ خبریں