ترکی: افغانستان میں بم حملے کی مذمت

بم حملے اور اس کے بعد مسلح جھڑپ میں کثیر تعداد میں ہلاکتوں اور انسانوں کے زخمی ہونے پر ہمیں سخت افسوس ہے: ترکی وزارت خارجہ

1728327
ترکی: افغانستان میں بم حملے کی مذمت

ترکی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ہسپتال کے سامنے کئے گئے اور کثیر تعداد میں انسانی اموات کا سبب بننے والے بم حملے کی مذمت کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "کابل میں سردار داود خان فوجی ہسپتال کے داخلی حصے میں بم حملے اور اس کے بعد مسلح جھڑپ میں کثیر تعداد میں ہلاکتوں اور انسانوں کے زخمی ہونے پر ہمیں سخت افسوس ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اس غیر انسانی اقدام کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں، ان کے کنبوں اور افغان عوام سے اظہارِ تعزیت کرتے اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے متمنی ہیں"۔

واضح رہے کہ طالبان حکام کی طرف سے اموات کی تعداد کو پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا گیا تھا کہ حملے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم عینی شاہدوں کے مطابق حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں