ترکی: 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کے موقع پر خاتون اوّل کا پیغام

ہم بحیثیت ایک ترقی کی طرف گامزن ترکی کے اوراخوت و مساوات کے ساتھ اس عظیم میراث کو مستقبل کےحوالے کر رہے ہیں: خاتونِ اوّل امینہ ایردوان

1726679
ترکی: 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کے موقع پر خاتون اوّل کا پیغام

ترکی کی خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ پیغام میں امینہ ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم سب کو 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ مبارک ہو۔ ہم بحیثیت ایک ترقی کی طرف گامزن ترکی کے اوراخوت و مساوات کے ساتھ اس عظیم میراث کو مستقبل کےحوالے کر رہے ہیں۔ میں بانی جمہوریت غازی مصطفیٰ کمال اتا ترک اور جنگ نجات میں شامل تمام دلیروں کو دعائے رحمت و مغفرت اور جذبہ احسان مندی و تشکر کے ساتھ یاد کر رہی ہوں"۔



متعللقہ خبریں