ترکی: لبنان میں ترک فوجیوں کی مہلتِ ڈیوٹی میں توسیع

لبنان میں متعین ترک فوجیوں کے فرائض کی مہلت میں مزید ایک سال کی توسیع کا بِل ترکی قومی اسمبلی سے منظور ہو گیا

1725509
ترکی: لبنان میں ترک فوجیوں کی مہلتِ ڈیوٹی میں توسیع

لبنان میں متعین ترک فوجیوں کے فرائض کی مہلت میں مزید ایک سال کی توسیع کا بِل ترکی قومی اسمبلی سے منظور ہو گیا ہے۔

لبنان میں متعین اقوام متحدہ عبوری ڈیوٹی فورس میں شامل ترک مسلح افواج کی ڈیوٹی میں ایک سال کی توسیع سے متعلق صدارتی بِل پر کل، ترکی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں بحث کی گئی۔

سیاسی پارٹیوں کی نمائندہ شخصیات کی تقریروں کے بعد بِل منظور کر لیا گیا۔

اس منظوری سے ترکی کے لبنان کو فراہم کردہ تعاون میں 31 اکتوبر سے مزید ایک سال کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

کل اسمبلی میں، ضرورت پڑنے پر سرحد پار آپریشن اور مداخلت کے لئے، مسلح فورسز کو عراق اور شام بھیجنے سے متعلق صدارتی اختیار کے بِل کی مدت میں بھی 2 سالہ توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں