ترکی کو گرے لسٹ میں داخل کرنا غیر حق بجانب فعل ہے، وزارت خزانہ

اب کے بعد کے سلسلے میں  فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق تمام تر اداروں کے ساتھ تعاون  کے ماحول میں لازمی اقدامات اٹھانے کے عمل  کو جاری رکھا جائیگا

1723442
ترکی کو گرے لسٹ میں داخل کرنا  غیر حق بجانب فعل ہے، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے گرے لسٹ  کی تجدید کرنے کے حوالے سے  کہا ہے کہ ’’ہم آہنگی امور کے باوجود  ترکی کو گرے لسٹ میں داخل کیا جانا ایک  غیر حق بجانب  نتیجہ ہے۔ ‘‘

وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ  فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس جرائم سے حاصل کردہ کالے دھن کو سفید بنانے، دہشت گردی اور مہلک ہتھیاروں   کے پھیلاؤ میں  مالی اعانت  کے خلاف جدوجہد  کے شعبے میں عالمی   معیار کو وضع کرنے  اور  ممالک کے   ان کسوٹیوں پر پورا اترنے کا جائزہ لینے والا ایک ادارہ ہے۔

ترکی کے سن 1991 سے اس تنظیم کے 39 ارکان میں سے ایک ہونے اور عالمی معیار سے ہم آہنگی کے دائرہ کار میں  لازمی  اقدامات  اٹھاے والے    ایک ملک ہونے پر زور دینے والے بیان میں  کہا گیا ہے کہ اب کے بعد کے سلسلے میں  فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق تمام تر اداروں کے ساتھ تعاون  کے ماحول میں لازمی اقدامات اٹھانے کے عمل  کو جاری رکھا جائیگا اور  ہمارے ملک کو  گرے لسٹ سے خارج کرایا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں