صدر ایردوان کے ٹوگو،انگولا اور نائیجیریا کے دوروں کا آغاز

صدر ایردوان اپنے ہم منصبوں کی دعوت پر  آج سے انگولا،ٹوگو اور نائیجیریا کے دوروں پر روانہ ہو رہے ہیں

1720661
صدر ایردوان کے ٹوگو،انگولا اور نائیجیریا کے دوروں کا آغاز

 صدر رجب طیب ایردوان کا تین افریقی ممالک پر مشتمل  دورہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔

 صدر ایردوان اپنے ہم منصبوں کی دعوت پر  آج سے انگولا،ٹوگو اور نائیجیریا کے دوروں پر روانہ ہو رہے ہیں۔

صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، انگولا کے لیے یہ کسی ترک صدر کا پہلا دورہ ہوگا۔

 واضح رہےکہ  انگولا کے صدر جاو مانویل گونزالویس نے جولائی میں ترکی کا دورہ کیا تھا  جبکہ اب صدر ایردوان کا یہ دورہ دو طرفہ سیاسی و  اقتصادی تعلقات میں فروغ کا باعث بنے گا۔

صدر اس دورے کے دوران انگولا کی پارلیمان سے بھی خطاب کریں گے۔

 ٹوگو بھی کسی ترک صدر کے پہلے دورے کا استقبال کرے گا جس سے امید ہے کہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی ۔

 دورے کی آخری کڑی میں وہ نائیجیریا جائیں گے جس سے ترکی کے گہرے تعلقات قائم ہیں۔

 ان دوروں کے دوران  دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی  و عالمی مسائل ہر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ بزنس فورمز  اور تجارتی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں ہونگی ۔

 

 



متعللقہ خبریں