حکومت جلد ہی استعفی صدر کو پیش کرے گی :ارسان سانیر

وزیر اعظم اور قومی اتحاد پارٹی کے صدر سانیر نے  اپنے تحریری بیان میں کہا کہ پارلیمان میں  مطلوبہ اکثریت میں کمی اور بعض حکومت کے اندرونی مسائل کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے

1719057
حکومت جلد ہی استعفی صدر کو پیش کرے گی :ارسان سانیر

 شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے وزیراعظم ارسان سانیر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت جلد ہی صدر ایرسین تاتار کو استعفے پیش کرے گی ۔

 وزیر اعظم اور قومی اتحاد پارٹی کے صدر سانیر نے  اپنے تحریری بیان میں کہا کہ پارلیمان میں  مطلوبہ اکثریت میں کمی اور بعض حکومت کے اندرونی مسائل کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ہی اپنے استعفے صدر تاتار کی خدمت میں پیش کرے گی ۔

 انہوں نے کہا کہ  اندرونی و بیرونی سیاست کے تمام مسائل کے باوجود مخلوط حکومت نے اپنا فرض بخوبی نبھِایا ہے۔

 



متعللقہ خبریں