ترکی اور یونان کے درمیان مشاورتی اجلاس آج سے شروع ہوگا

ترکی اور یونان کے درمیان مشاورتی اجلاس کا 63 واں مرحلہ آج سے ایتھنز میں شروع ہوگا جس میں بحیرہ ایجیئن اور بحیرہ روم میں در پیش مسائل پر بات چیت ہوگی

1715320
ترکی اور یونان کے درمیان مشاورتی اجلاس آج سے شروع ہوگا

 ترکی اور یونان کے درمیان مشاورتی اجلاس کا 63 واں مرحلہ آج سے ایتھنز میں شروع ہوگا۔

 ان مذاکرات میں بحیرہ ایجیئن اور بحیرہ روم میں در پیش مسائل پر بات چیت ہوگی ۔

واضح رہے کہ  طرفین  باہپمی تنازعات  کے حل کے لیے 12 مارچ2002 کو  انقرہ میں یکجا ہوئے تھے۔

 یہ مذاکرات سن 2016 تک جاری رہے مگر یونان کی وجہ سے 5 سال تک ان میں وقفہ رہا ۔

 بعد ازاں یہ مذاکرات ترکی کی دعوت پر 25 جنوری سے دوبارہ شروع ہوئے۔

 دونوں ملکوں کے درمیان  مشاورتی  بات چیت  آخری بار اس سال مارچ میں ایتھنز میں ہوئی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں