استنبول ہوائی اڈہ دنیا کا دوسرا بہترین ہوائی اڈہ قرار دے دیا گیا

استنبول ہوائی اڈے کے آپریٹر IGA کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  ، استنبول ایئرپورٹ کو اپنے مضبوط انفراسٹرکچر ، اعلیٰ ٹیکنالوجی اور اعلیٰ سطح کے سفری تجربے کے لیے معزز اداروں کی جانب سے مختلف ایوارڈز سے نوازہ جا رہا ہے

1715562
استنبول ہوائی اڈہ دنیا کا دوسرا بہترین ہوائی اڈہ قرار دے دیا گیا

استنبول ہوائی اڈے کو دنیا کا دوسرا بہترین ہوائی اڈہ قرار دے دیا گیا ہے۔

استنبول ہوائی اڈے کے آپریٹر IGA کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  ، استنبول ایئرپورٹ کو اپنے مضبوط انفراسٹرکچر ، اعلیٰ ٹیکنالوجی اور اعلیٰ سطح کے سفری تجربے کے لیے معزز اداروں کی جانب سے مختلف ایوارڈز سے نوازہ جا رہا ہے۔

دنیا کے معروف پبلشنگ گروپوں میں سے کونڈے ناسٹ ٹریولر ، ٹریول اینڈ لائف میگزین کے جو عیش و آرام کے سفر پر ایک اتھارٹی سمجھا جاتا ہے  نے ریڈرز چوائس" سروے کے نتائج کا اعلان کیا ہے ۔

نتائج کے مطابق استنبول ہوائی اڈے "دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں" کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے ۔

کونڈے نیسٹ ٹریولر کے ریڈر ووٹوں کے سروے کے نتائج کے مطابق ، استنبول ایئرپورٹ ، ٹوکیو ناریتا (NRT) ، سیول انچیون (ICN) ، دوحہ (DOH) ، دبئی (DXB) ، ماراکیچ (RAK) ، ایتھنز (ATH) ، زیورخ (ZRH) ، لندن ہیتھرو (LHR) جیسے ہوائی اڈوں کو پیچھے چھوڑ کر ، سنگاپور (SIN) ہوائی اڈے کے بعد دوسرے نمبر پر فہرست میں داخل ہوا ہے۔

یہ نتائج کونڈے ناسٹ ٹریولر کے "ریڈرز چوائس ایوارڈز" میگزین کے نومبر شمارے میں شائع ہوں گے۔



متعللقہ خبریں