ترکی: یونان کی طرف سے موت کے منہ میں دھکیلے گئے نقل مکانوں کو بچا لیا گیا

مارماریس میں، یونان کے کوسٹل سکیورٹی عناصر کی طرف سے ترکی کے کھُلے سمندر کی طرف دھکیلے گئے، 77 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

1714713
ترکی: یونان کی طرف سے موت کے منہ میں دھکیلے گئے نقل مکانوں کو بچا لیا گیا

ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل مارماریس میں، یونان کے کوسٹل سکیورٹی عناصر کی طرف سے ترکی کے کھُلے سمندر کی طرف دھکیلے گئے، 77 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔

بحیرہ مارماریس کے کھُلے سمندر میں، ربڑ کی کشتی کے ساتھ بے یارو مددگار چھوڑے گئے، نقل مکانوں کی خبر موصول ہونے پر ترکی کوسٹل سکیورٹی کمانڈ آفس کی ٹیمیں علاقے میں پہنچیں اور ریسکیو آپریشن کر کے 77 نقل مکانوں کو خشکی پر پہنچا دیا ہے۔

نقل مکانوں کو ضروری کاروائی کے بعد ضلعی شعبہ مہاجرین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز: #مہاجرین

متعللقہ خبریں