عراق کے شمال میں PKK کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

آپریشن پنجہ ٹائیگر کے علاقے اور زاپ علاقوں میں زمینی تعاون کے حامل فضائی آپریشن میں PKK کے 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے: ترکی وزارت دفاع

1714920
عراق کے شمال میں PKK کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کے شمال میں آپریشن پنجہ ٹائیگر کے علاقے اور زاپ علاقوں میں نشاندہی کے بعد فضائی آپریشن اور زمینی فائرنگ کر کے PKK کے 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہم، فضاء سے بھی اور زمین سے بھی، PKK کے دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ آپریشن پنجہ ٹائیگر کے علاقے اور زاپ علاقوں میں زمینی تعاون کے حامل فضائی آپریشن میں PKK کے 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے"۔ 



متعللقہ خبریں