استنبول میں چھٹیاں گزارنے کے خواہاں روسی باشندوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (اے ٹی او آر)  کے مطابق موسمِ خزاں میں    بند  یورپ کی جگہ  استنبول لے رہا ہے

1714476
استنبول میں چھٹیاں گزارنے کے خواہاں  روسی باشندوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

روسی سیاحوں  کی  استنبول میں چھٹیاں گزارنے کی طلب میں مسلسل  اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (اے ٹی او آر)  کے مطابق موسمِ خزاں میں    بند  یورپ کی جگہ  استنبول لے رہا ہے۔

 تحریری بیان میں کہا گیا کہ رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں 381 ہزار 346 سیاحوں نے روس سے استنبول کا سفر کیا۔بیان میں کہاگیا ہے کہ ترکی آنے والے  روسی سیاحوں کی تعداد  2018 کے پہلے 9 ماہ کے قریب پہنچ رہی ہے ۔

اس سال کے پہلے 8 ماہ میں روس سے استنبول جانے والے لوگوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 78.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس طرح    یورپ جو  موسمِ  خزاں کی  سیاحت  میں بند ہوگا کی جگہ استنبول لے لے گا۔

اے ٹی او آر کی صدر مایا لومیدزے نے 4 ستمبر کو کہا کہ ترکی اس سال روسی سیاحوں کے لیے چھٹیوں کا سب سے مشہور مقام ہے۔



متعللقہ خبریں