ازمیر کے قریب تارکین وطن کو ترک حکام نے ڈوبنے سے بچا لیا

ضلع ازمیر کے قصبے چشمہ کے قریب  یونانی ساحلی محافظوں نے  ترک سمندری حدود کی طرف  دھکیلے گئے 63 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا جبکہ بادبانی کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور سے  یورپ جانے کی کوشش میں مصروف 38 تارکین وطن گرفتار کر لیے گئے

1710965
ازمیر کے قریب تارکین وطن کو ترک حکام نے ڈوبنے سے بچا لیا

ضلع ازمیر کے قصبے چشمہ کے قریب  یونانی ساحلی محافظوں نے  ترک سمندری حدود کی طرف  دھکیلے گئے 63 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا جبکہ بادبانی کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور سے  یورپ جانے کی کوشش میں مصروف 38 تارکین وطن گرفتار کر لیے گئے۔

  ترک ساحلی محافظوں کو اطلاع ملی کہ چشمہ کے کھلے سمندر میں بعض غیر قانونی تارکین وطن ہیں جو کہ یورپ جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس پر انہوں نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے 63 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچ لیا جنہیں یونانی حکام  نے  ترکی کی جانب دھکیل دیا تھا۔

دوسری جانب،  بادبانی کشتی کے ذریعے بھی  یورپ جانے  کے متمنی 38 تارکین وطن کو ترک حکام نے گرفتار کرلیا ہے ۔

ان غیر قانونی تاکرین وطن کو ضروری کاروائی کے لیے  ادارہ برائے ہجرت  کے سپرد کر دیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں