اسلام دشمنی اور نفرت نے مغربی سیاست کو اپنا غلام بنا لیا ہے :ایردوان

صدر ایردوان نے ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسلام دشمنی اورغیر ملکی نفرت نے سیاست کو اپنا غلام بنا لیا ہے،مسلمان کی عام زندگی اجیرن بن چکی ہے اور ریاستی پالیسیوں کا تعین کرنے میں شمار سماجی امن کی کوششیں اس وقت  تباہ کن نظریات میں ڈھل چکی ہیں

1707898
اسلام دشمنی اور نفرت نے مغربی سیاست کو اپنا غلام بنا لیا ہے :ایردوان
erdogan abd tasc.jpg
erdogan abd tasc1.jpg
erdogan abd musluman toplumu.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  اسلام دشمنی کا نظریہ قیام امن  کی کوششوں شدید متاثر کر رہا ہے۔

جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں شرکت کےلیے  نیو یارک میں موجود صدر ایردوان نے  ترک۔امریکن نظریاتی کمیٹی کی جانب سے  منعقدہ "منصفانہ دنیا کا قیام ممکن ہے"کے زیر عنوان کانفرنس سے خطاب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  انسانیت کو اس وقت کورونا کی وبا  کے علاوہ ایک اور موذی مرض سے مقابلہ کرنا ہے جس کا  نام اسلام دشمنی ہے،کئی سالوں سے جمہوریت اور آزادی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ممالک میں یہ  ناسورتیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسلام دشمنی  اور غیر ملکی نفرت نے سیاست کو اپنا غلام بنا لیا ہے،مسلمان کی عام زندگی اجیرن بن چکی ہے اور ریاستی پالیسیوں کا تعین کرنے میں شمار سماجی امن کی کوششیں اس وقت  تباہ کن نظریات میں ڈھل چکی ہیں۔

صدر نے کہا کہ متعدد مغربی معاشروں میں  یہ ذہنیت داعش کے نظریات کی عکاسی کرتی ہے جہاں عقائد،مذاہب،نام اور لباس کی بنا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت معمول کی بات بن چکی ہے، بعض سماجی تنظیموں کے ذریعے اس نفرت اور اسلام دشمنی کو ختم کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں جو کہ قابل ستائش ہیں۔ہمیں اس سلسلے میں مزید اقدامات کرنا ہونگے،بطور ترکی ہم  عالمی سطح  کے ہر پلیٹ فارم پر اسلام دشمنی اور عدم مساوات کے خلاف اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

صدر نے کہا کہ  امریکہ میں بسی ترک برداری ترک۔امریکن تعلقات میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے بالخصوص ترک برداری کی قائم کردہ سماجی  تنظیمیں  ترک ثقافت اور تاریخی پس منظر کو متعارف کروانے میں پیش پیش ہیں۔

 بعد ازں صدر نے امریکہ میں مصروف مسلم برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی جو کہ بند کمرے میں ہوئی۔

 



متعللقہ خبریں