یورپی میڈ نائن کا اعلامیہ طرفداری، بصیرت  اورحقائق سے عاری ہے

ہم   مذکورہ اعلامیہ پر دستخط کرنے والے  ممالک کو   بند آنکھوں  کے ساتھ یونان  کی پالیسیوں    سے دور رہنے کی اپیل  کرتے ہیں

1707529
یورپی میڈ نائن کا اعلامیہ  طرفداری، بصیرت  اورحقائق سے عاری ہے

ترکی نے  یورپی یونین کے رکن  جنوبی یورپی  ممالک  میڈ نائن کے  سربراہی  اجلاس کے اختتامی مشترکہ اعلامیہ  کے  مشرقی بحیرہ روم، قبرص اور  غیر قانونی  نقل مکانی  کے معاملات سے متعلق حصوں کو طرفداری، بصیرت  اورحقائق سے  عاری قرار دیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان تانجو بلگچ  نے  میڈ نائن سمٹ کے  اختتام پر قبول کردہ مشترکہ اعلامیہ کے بارے میں  ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا ہے  کہ  یورپی یونین کے9ارکان   (فرانس، جنوبی قبرص،  کروشیا، اسپین، اٹلی ، مالٹا، پرتگال، سلووینیا، یونان)   کے کل ایتھنز میں سربراہی اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ  اعلامیہ   کے مشرقی بحیرہ روم، قبرص اور غیر قانونی ہجرت سے متعلقہ حصےگزشتہ برسوں کی طرح طرفداری ،   بصیرت اور حقائق سے کوسوں دور ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ ہم   مذکورہ اعلامیہ پر دستخط کرنے والے  ممالک کو   بند آنکھوں  کے ساتھ یونان  کی پالیسیوں    سے دور رہنے کی اپیل  کرتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں