ترکی افق پر ایک عظیم اور طاقتور ملک کے طور پر ابھر رہا ہے : صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی میں میکرو اکانومی میں توازن پھر  بہتر ہونا شروع ہو گیا ہے  اور تمام اشارے معیشت میں مثبت اضافے کی طرف اشارہ  کررہے ہیں جس سے ترکی کی ترقی کی واضح عکاسی ہوتی ہے

1706123
ترکی افق پر ایک عظیم اور طاقتور ملک کے طور پر ابھر رہا ہے : صدر ایردوان

صدر ایردوان  نے کہا ہے کہ عظیم  اور طاقتور  ترکی  اب افق پر ابھرنا شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی  کویڈ 19 سے قبل   کی صورتِ حال سے بھی  بہت بہتر  ہوچکا ہے اور   وہ صنعتی پیداوار ، برآمدات ، روزگار اور نمو میں تیزی سے اضافے کے ساتھ  ایک مضبوط اور طاقتور  ملک کے طور پر ابھرا ہے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میں "کارکنوں  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی میں میکرو اکانومی میں توازن پھر  بہتر ہونا شروع ہو گیا ہے  اور تمام اشارے معیشت میں مثبت اضافے کی طرف اشارہ  کررہے ہیں جس سے ترکی کی ترقی کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ

"جیسے جیسے ترکی ترقی کرتا  جا رہا ہے  اور امیر ہوتا  جا رہا ہے  ہر شہری کی فلاح و بہبود کی سطح میں  مسلسل اضافہ ہوتا  جا رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنے ملک کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں سے  شامل کریں حے تو اس کا مطلب ہے کے معاشرے کے تمام طبقوں کو  اس سے فائدہ حاصل ہوگا۔ ، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کے لیے ایسا ملک  چھوڑ رہے ہیں جس کی سب خواب دیکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں