طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلدی نہیں:ترکی

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فغانستان میں ہم ایک جامع حکومت چاہتے ہیں جس میں وہاں کےتمام طبقوں کو نمائندگی  ملے اور جو عالمی برداری کے ساتھ ہم آہنگی میں آگے بڑھے

1703864
طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلدی نہیں:ترکی

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم کابل ہوائی اڈے کا آپریشن سنبھالنے کےلیے قطر اور امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

چاوش اولو نے ایک نجی ٹی وی چینل  نے کہا کہ اس وقت کابل ہوائی اڈہ بعض تکنیکی پروازوں اور  امداد لانے کے لیے کھلا ہے،چند پروازیں چل رہی ہیں کیونکہ انخلا کے لیے لوگ وہاں منتظر ہیں، بعض ممالک کے شہریوں کوان کے ممالک واپسی کے لیے ترکی  لایا گیاہے، اب تک چودہ سو افراد کا انخلا عمل میں  آچکا ہے۔

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمیں اس میں کوئی جلدی نہیں ہے،پوری دنیا بھی اس بات پر متفق ہے۔

افغانستان میں ہم ایک جامع حکومت چاہتے ہیں جس میں وہاں کےتمام طبقوں کو نمائندگی  ملے اور جو عالمی برداری کے ساتھ ہم آہنگی میں آگے بڑھے۔ اس حکومت میں خواتین کو بھی نمائندگی ملے،ترکی حالات  اور وہاں کی پیش رفتوں کے مطابق حرکت کرے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  ترکی نے افغانستان میں انسانی و اخلاقی ذمے داری احسن طریقے سے پوری کی ہے جس کی دنیا معترف ہے لیکن ترکی مزید مہاجروں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا  اسے روکنا بھی ضروری ہے، ہجرت کے معاملے میں ہم انسانی اقدار کا احترام کرتے ہیں جو کہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں