ہم کمرہ جماعت میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر اٹل ہیں، صدر رجب طیب ایردوان

میں 2021۔2022 تعلیمی سال  کے طلبا، اساتذہ، والدین اور شعبہ تعلیم سے وابستہ  تمام تر  کارکنان سمیت پورے  ترکی کے لیے خیر و عافیت کا موقع ثابت ہونے کی تمنا کرتا ہوں

1703426
ہم کمرہ جماعت میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر اٹل ہیں، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہم   کورونا وائرس  کی وبا سے  جنم لینے والے مسائل کے باوجود  ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیوں میں خلل آئے بغیر جاری رکھنے والے چند ممالک  میں سے ایک ہیں۔

جناب ایردوان نے استنبول کے سلطان احمد  ووکیشنل  اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ  کے  2021۔2022 تعلیمی سال کے آغاز پروگرام میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ میں 2021۔2022 تعلیمی سال  کے طلبا، اساتذہ، والدین اور شعبہ تعلیم سے وابستہ  تمام تر  کارکنان سمیت پورے  ترکی کے لیے خیر و عافیت کا موقع ثابت ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔

کمرہ جماعت میں تعلیم و تربیت کے لیے ویکسینشن عمل کی اہمیت پر توجہ مبذول کرانے والے ایردوان نے کہا  ترکی میں  ہم  ویکسین لگانے کی تعداد  میں ایک سو ملین کے قریب پہنچ چکے ہیں،  وزارت ِ تعلیم کی جانب سے قائم کردہ ڈیجیٹل انفرا سٹرکچر کی بدولت  ہم اسکولوں کے عمل اور کورونا وبا کی صورتحال کا قریبی  طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم کمرہ جماعت میں  تعلیمی سرگرمیوں پر عمل پیرا ہونے میں پُر عزم ہیں۔

ویکسین لگوانے کی اپیل کرنے والے ترک صدر نے بتایا کہ ’’باری آنے والے تمام تر شہریوں اور شعبہ تعلیم سے وابستہ   افراد اور والدین   سے جلد از جلد ویکسین لگوانے کی دعوت دیتا ہوں۔ ترکی نے اس معاملے میں اہم کامیابیوں پر مہر ثبت کی ہے   جبکہ دنیا کے اکثر مقامات میں اجتماعی ویکسین کا عمل  مشکلات سے دو چا رہا ہے۔  وبا کے پھیلاؤ کا سد باب کر سکنا  ہم سب کے ویکسین  لگوانے  سے ہی  ممکن ہے۔کمرہ جماعے



متعللقہ خبریں