کریمیائی تاتار نائب اسمبلی اسپیکر کی گرفتاری،ترکی کا اظہار تشویش

امور خارجہ کے ترجمان تانجو بلگیچ  نے اس سلسلے میں ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریمان جلال کی آج صبح گرفتاری اور ان کے گھر پر تلاشی کے واقعے پر  ترکی کو تشویش ہے

1702660
کریمیائی تاتار نائب اسمبلی اسپیکر کی گرفتاری،ترکی کا اظہار تشویش

 ترکی نے روس کے غیر قانونی الحاق شدہ علاقے کریمیا میں  تاتار اسمبلی کے نائب اسپیکر نریمان جلال کی گرفتاری پر تشویش ظاہر کی ہے۔

 امور خارجہ کے ترجمان تانجو بلگیچ  نے اس سلسلے میں ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریمان جلال کی آج صبح گرفتاری اور ان کے گھر پر تلاشی کے واقعے پر  ترکی کو تشویش ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ  نریمان  جلال  اور دیگر چار کریمیائی تاتاروں کی رہائی جلد ہی عمل میں لائی جائے۔

 



متعللقہ خبریں