ترکی نے شعبہ تعلیم میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر رجب طیب ایردوان

خطہ یورپ  میں اساتذہ  کا تقریبا ً نصف  اپنے  کام کے دوران اعصابی دباؤ کا شکار  ہے تو ترکی میں یہ شرح 20 فیصد تک ہے

1701993
ترکی نے شعبہ تعلیم میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ہم نے  ترکی  کو ہر شعبے کی طرح تعلیمی میدان میں بھی بنیادی ڈھانچے کی خامیوں کو کافی حد تک دور کرتے ہوئے   ایک نمایاں مقام تک لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

صدرِ ترکی نے استنبول کے خلیج  کنونشن سنٹر میں   منعقدہ ’’2021 تعلیمی سال  اساتذہ کی بھرتی تقریب‘‘میں شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب ِ صدر نے فرمایا کہ ’’ ہم نے شعبہ تعلیم کو ہماری اولیت  کے معاملات میں سرِ فہرست رکھا ، خطہ یورپ  میں اساتذہ  کا تقریبا ً نصف  اپنے  کام کے دوران اعصابی دباؤ کا شکار  ہے تو ترکی میں یہ شرح 20 فیصد تک ہے۔ ہمارے  اساتذہ    کم سے کم سطح پر اعصابی دباؤ کے شکار  معلمین میں شامل ہیں۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ  ہم عہدِ جدید   کے تقاضے کے مطابق معلومات اور ہنر  سے سرفرازہماری افرادی قوت کو ملکی معیشت، سماج اور جمہوریت کی بقا  میں صف اول میں شامل  انسانی اقدار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں