ترکی۔ مصر سیاسی مشاورت کا دوسرا مرحلہ انقرہ میں شروع ہو رہا ہے

ترکی۔ مصر سیاسی مشاورت  کے دوسرے مرحلے کا انعقاد ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کیا جائے گا

1700203
ترکی۔ مصر سیاسی مشاورت کا دوسرا مرحلہ انقرہ میں شروع ہو رہا ہے

ترکی۔ مصر سیاسی مشاورت  کے دوسرے مرحلے کا انعقاد ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کیا جائے گا۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکی۔مصر سیاسی مشاورت کا دوسرا مرحلہ نائب وزیر خارجہ  سفیر سیدات اونال  اور  مصر  کے نائب وزیر خارجہ سفیر حمدی لوزا کی زیرِ صدارت وفود کے درمیان مذاکرات  کی شکل میں طے پائے گا۔

7 تا 8 ستمبر کو انقرہ میں متوقع مذاکرات  میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں