ترکی: چاوش اولو ۔ بلنکن ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر بات چیت

چاوش اولو۔ بلنکن ملاقات میں افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی گئی: ترکی وزارت خارجہ

1696768
ترکی: چاوش اولو ۔ بلنکن ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر بات چیت

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق چاوش اولو۔ بلنکن ملاقات میں افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

تاہم امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ملاقات کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "بلنکن نے ترکی کے وزیر خارجہ  چاوش اولو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ مذاکرات میں افغانستان میں ہمارے باہمی تعاون، ہمارے شہریوں، اتحادیوں اور ساجھے داروں کے محفوظ و منّظم انخلاء کے لئے جاری کوششوں پر بات چیت کی گئی"۔

بلنکن نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم نے وزیر خارجہ چاوش اولو کے  ساتھ ملاقات کی۔ ترکی ہمارا ایک اہم نیٹو اتحادی اور علاقے میں ایک نہایت اہم ساجھے دار ہے"۔



متعللقہ خبریں