ترکی: اورنج لسٹ میں شامل دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا

اورنج لسٹ میں شامل علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے دہشت گرد کو گرفتار  کر لیا گیا

1696108
ترکی: اورنج لسٹ میں شامل دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا

ترکی میں اورنج لسٹ میں شامل 'رودی چیولک ' کوڈ نیم کے ساتھ دہشت گرد 'سونچ گردعیر  'کو گرفتار  کر لیا گیا ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس ڈائریکٹریٹ کے شعبہ خبر رسانی کی کوآرڈینیشن میں بِنگیول  اور استنبول کے ضلعی پولیس ڈائریکٹریٹس  کی کاروائی کے نتیجے میں  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCKکے ضلع ارض روم کے  لئےنام نہاد  ذمہ دار اور دہشت گردوں کی اورنج لسٹ میں شامل "رودی چیولک " لقب کے ساتھ دہشت گرد 'سونچ گردعیر  'کی استنبول کی تحصیل اتاشہر  میں موجودگی کی تصدیق کی گئی۔

صبح کے وقت کئے گئے آپریشن میں دہشت گرد گردعیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گردعیر 11 مختلف جرائم میں مطلوب تھا۔



متعللقہ خبریں