پاکستان اور ترکی میں مہاجر مراکز سے متعلق خبر کا حقیقت سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے: چاوش اولو

اس وقت تک ہم افغانستان سے 404 افراد کو نکال چکے ہیں۔ ان افراد میں سے 61 ہمارے شہری ہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1696448
پاکستان اور ترکی میں مہاجر مراکز سے متعلق خبر کا حقیقت سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "اس وقت تک ہم افغانستان سے 404 افراد کو نکال چکے ہیں۔ ان افراد میں سے 61 ہمارے شہری ہیں"۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے انقرہ میں یوراگوئے کے وزیر خارجہ فرانسسکو بسٹل  کے ساتھ  مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ "اس وقت تک ہم نے افغانستان سے 404 افراد کا انخلاء کیا ہے۔ان افراد میں سے 61 ہمارے شہری ہیں۔ باقی افراد دیگر ممالک کے شہری ہیں۔ ملک میں ہمارے شہریوں کی تعداد 4 ہزار 500 کے لگ بھگ ہے۔ہم نے سب کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ ترک شہریوں کے ایک بڑے حصے نے واپسی کی خواہش ظاہر نہیں کی۔ لیکن ان میں سے بعض اپنا  فیصلہ تبدیل کر رہے ہیں۔ ہم نے ضروری تنبیہات کر دی ہیں اور کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس وقت 200 کے قریب ترک شہریوں نے واپسی کی خواہش ظاہر کی ہے"۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں چاوش اولو نے " پاکستان اور ترکی میں مہاجر مراکز کے قیام " سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " یہ خبربالکل غیر حقیقی ہے۔ خبر میں کہے گئے الفاظ برطانیہ وزارت دفاع کی طرف سے قطعاً ادا نہیں کئے گئے۔ بی بی سی نے اپنی غلطی کا ادراک کر کے ٹویٹ کو فوراً ڈیلیٹ کر دیا ہے"۔



متعللقہ خبریں