پاکستان اور ترکی کل " سلطان صلاح الدین ایوبی" مشترکہ پروڈکشن کے معاہدے پر دستخط کریں گے

ترکی کی تاریخ اور ثقافتی شہر استنبول میں کل 24 اگست   کو   معاہدے کی تقریب کیا اہتمام کیا جا رہاہے۔یہ  معاہدہ  پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز اور ترکی کی ایمرے کوناک کی ایکلی فلمز کے درمیان  ہو رہا ہے

1695871
پاکستان اور ترکی کل " سلطان صلاح الدین ایوبی" مشترکہ پروڈکشن کے معاہدے  پر دستخط کریں گے

پاکستان میں ترک ڈراموں کی شہرت کے بعد پہلی بار ترکی اور پاکستان ڈرامہ اور فلم ساز پروڈکشن  کمپنیز  عالمِ  اسلام کی عظیم  شخصیت"سلطان صلاح الدین ایوبی  " کی زندگی  پر ڈرامہ سیریز  بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں  ترکی کی تاریخ اور ثقافتی شہر استنبول میں کل 24 اگست   کو   معاہدے کی تقریب کیا اہتمام کیا جا رہاہے۔

یہ  معاہدہ  پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز اور ترکی کی ایمرے کوناک کی ایکلی فلمز کے درمیان  ہو رہا ہے۔

تقریب سے قبل ایکلی فلمزکے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) اور پروڈیوسر ایمرے کوناک   نے ایک  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں  پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر ڈرامہ سیریز تیار کرنے   پر بے حد خوشی ہے ۔پاکستان ہمار برادر اور دوست ملک  ہے  اورپاکستان کے عوام ترک ڈراموں میں بڑی گہری دلچسپی لیتے ہیں ور اس وجہ سے  دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی پل قائم کرنے کے لیے یہ  معاہدہ  طے کیا جا رہاہے جس میں پاکستان کے اداکار بھی حصہ لیں گے۔

اگرچہ وہ سلطان صلاح الدین ایوبی کی عظیم شخصیت کی تصویر کشی میں پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ ہیں جنہوں نے تاریخ اور پوری دنیا پر اپنے نشان چھوڑے۔

انصاری فلمز کے پروڈیوسر کاشف انصاری نے  کہا ہے کہ  یہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی تاریخ کا ایک اہم ترین دن ہوگا  بلکہ عالمِ اسلام    کے لیے  بھی  بڑی اہمیت کا حامل دن ہوگا۔ پاکستان اور ترکی کے اسکالرز، تھنک ٹینکز اور سیاستدان ہیں، نے مل بیٹھ کرعالمِ  اسلام کی عظیم شخصیت  کی زندگی پر  ڈرامے  کی شکل میں روشنی ڈالی جائے گی۔  بدلتے ہوئے عالمی پس منظر پر اس ڈڑامہ سیریز کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ عالمِ اسلام کے ساتھ ساتھ عالمِ عیسایت اور دنیا بھر میں سلطان صلاح الدین  ایوبی  کو  بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔   یہ ڈڑامہ سیریز نہ صرف موجودہ نسلوں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعلِ راہ ہوگا۔

شاہ فلمز  کے پروڈیوسر  ڈاکٹر  جنید علی شاہ  نے اس موقع پر کہا ہے کہ کل کا دن ترکی اور پاکستان  کی فلم انڈسٹری اور ثقافتی  لحاظ سے   ایک نئے رشتے میں منسلک ہوجائے گی  جس میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جائے گا اور دونوں ممالک کے   اداکاروں کو ایک ساتھ ہی پہلی بار کام کرنے کا مو قع ملے گا۔

ترکی اور پاکستان کے اداکاروں پر مشتمل اس سیریز کی شوٹنگ ترکی میں ہوگی اور اس ڈرامے کے 3 سیزن بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ڈرامے کی شوٹنگ کے جلد ہی آغاز ہونے اور آئندہ سال کے آغاز تک اسے دنیا بھر کی ٹی وی  چینلز پر پیش کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران کان کی خواہش اور ایما پرعالمِ اسلام کےمثبت پہلو کو اجاگر کرنا ہے تاکہ اسلامی فوبیا کو دنیا سے دور کیا جاسکے۔

سلطان صلاح الدین ایوبی، ایوبی سلطنت کے بانی تھے اور انہوں نے صلیبیوں کو شکست دے کر 1187 میں 9 دہائیوں بعد بیت المقدس کو دوبارہ آزاد کرایا تھا۔

ان کی ایوبی سلطنت نے مصر، شام، یمن، عراق، حجاز اور دیار باکر پر حکومت کی وہ اپنی بہادری، فیاضی، حسن اخلاق، سخاوت اور بردباری کے باعث جانے جاتے تھے۔



متعللقہ خبریں