کابل میں ترکی کا سفارت خانہ معمول کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے: چاوش اولو

ہم نے ابتدا سے ہی اپنے ڈپلومیٹک مشن اور تمام سفارتی عملے سے متعلق ضروری تدابیر اختیار کر لی ہیں۔ کابل میں ترکی کا سفارت خانہ  کھُلا ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1691543
کابل میں ترکی کا سفارت خانہ معمول کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ کابل میں ترکی کا سفارت خانہ معمول کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے الجزائر میں اپنی سرکاری مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی سے قبل ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔

افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "افغانستان میں اپنے سفارتی مشن کے بارے میں ہم نے ضروری تدابیر اختیار کر لی ہیں۔  کابل میں ہمارا سفارت خانہ معمول کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" پہلے دن سے ہی ہم تمام فریقین کے ساتھ رابطے کی حالت میں ہیں اور یہ رابطے اس وقت بھی جاری ہیں۔ ہم نے ابتدا سے ہی اپنے ڈپلومیٹک مشن اور تمام سفارتی عملے سے متعلق ضروری تدابیر اختیار کر لی ہیں۔ کابل میں ترکی کا سفارت خانہ  کھُلا ہے"۔

واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان فروری 2020 میں طے پانے والے امن سمجھوتے کے ساتھ افغانستان سے بین الاقوامی فورسز کا انخلاء شروع ہو گیا تھا۔ غیر ملکی فورسز پر حملہ نہ کرنے کی شرط کے حامل اس سمجھوتے کے ساتھ متوازی شکل میں طالبان ایک طرف قطر میں افغا ن حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے تھے اور دوسرے طرف  ماہِ جون سے لے کر اب تک شدید حملے کر کے تیزی سے ملک کے متعدد صوبوں پر قابض  ہو گئے ہیں۔ 

طالبان نے کل کابل  کا محاصرہ کیا اور صدر اشرف غنی  کے ملک سے فرار ہونے اور حکومتی فورسز کے دارالحکومت سے نکلنے کے بعد  اسے بھی قبضے میں لے لیا تھا۔



متعللقہ خبریں