ترکی میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بیرون ملک سے اظہارِ یکجہتی کے پیغامات

یورپی یونین، پاکستان، ایران ، بیلجیم اور آئرلینڈ نے ترکی سے ہمدردی اور اظہار یکجہتی کا برملا اظہار کیا ہے

1691099
ترکی میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بیرون ملک سے اظہارِ یکجہتی کے پیغامات

یورپی یونین، پاکستان، ایران ، بیلجیم اور آئرلینڈ نے مغربی بحیرہ اسود کے علاقے میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور سیلاب کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے  ترکی کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا پیغام دیا  ہے۔

یورپی یونین ترکی وفد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’ یورپی یونین کے وفد برائے ترکی  کی حیثیت سے ہم ترکی میں پے درپے آنے والی آفات سے شدید رنجیدہ ہیں۔ ہم اپنے انتہائی مخلصانہ جذبات کے ساتھ بحیرہ اسود کے علاقے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں اور سیلاب کی تباہی کی وجہ سے پیش آنے والے کرب میں برابر کے شریک ہیں  اور تمام تر ترکی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں پاکستانی عوام اور حکومت نے بحیرہ اسود کے علاقے میں سیلاب میں جانی و مالی نقصان پر ترک عوام سے اظہار تعزیت اور یکجہتی کی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انقرہ میں ایرانی سفارت خانے نے بھی  ترکی کے مختلف علاقوں میں آنے والے سیلاب کی تباہی میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھوانے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی  ہے، اور ترکی اور ترک عوام کے درد میں برابر  کے شریک ہونے کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب انقرہ میں بیلجیئم کے سفارت خانے نے بھی  اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہمارے جذبات ان لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے بحیرہ اسود کے علاقوں سینوپ،مسون ، بارٹن ، کارابک اور کستامونو میں شدید سیلاب میں اپنی جانیں گنوائیں۔ "

انقرہ میں آئرش سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر دیے گئے بیان میں کہا گیا  ہےکہ ہم ترکی میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے شدید رنجیدہ ہیں،ہم  ان لوگوں سے تعزیت  کرتے ہیں  جنہوں نے سیلاب کی وجہ سے اپنے رشتہ داروں کو کھو دیا۔



متعللقہ خبریں