ترکی: صدر ایردوان سیلاب زدہ علاقے کے دورے پر

ہم اللہ کے فضل و کرم سے ان آفات پر قابو پا لیں گے۔ بحیثیت حکومت ہم سے جو کچھ بن پڑا کریں گے اور انشاء اللہ اس راکھ سے دوبارہ جنم لیں گے: صدر ایردوان

1690686
ترکی: صدر ایردوان سیلاب زدہ علاقے کے دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان 11 اگست کو شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب سے متاثرہ مغربی بحیرہ اسود  کے علاقے کاستامونو کی تحصیل بوزکرت کے دورے پر ہیں۔

دورے کے دوران جاری کردہ بیان میں علاقے کے سیلاب زدگان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے نقصان کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اللہ کے فضل و کرم سے ان آفات پر قابو پا لیں گے۔ بحیثیت حکومت ہم سے جو کچھ بن پڑا کریں گے اور انشاء اللہ اس راکھ سے دوبارہ جنم لیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس ملت نے کبھی بھی حوصلہ نہیں ہارا اور اب بھی نہیں ہارے گی۔ ہم انشاء اللہ جلد از جلد سارے نقصان کا ازالہ کرنے کی کوششوں میں ہیں۔



متعللقہ خبریں