میں طالبان کے لیڈر کے ساتھ ملاقات کر سکتا ہوں: صدر رجب طیب ایردوان

ہم، ایران اور عراق کی سرحدوں پر دیواریں بلند کر رہے ہیں، ہمارا مقصد ترکی کی طرف بے مہار ہجرت کو روکنا ہے: صدر ایردوان

1689770
میں طالبان کے لیڈر کے ساتھ ملاقات کر سکتا ہوں: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے افغانستان میں طالبان کے ساتھ رابطے کے اشارے دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "طالبان کے ساتھ بعض مذاکرات کے لئے اس وقت ہمارے متعلقہ ادارے کام کر رہے ہیں۔ حتّیٰ کہ میں بھی ان کے لیڈر کے ساتھ ملاقات کر سکتا ہوں"۔

صدر ایردوان نے کل شام براہ راست نشریات میں ایجنڈے سے متعلق سوالات کے جواب دئیے۔

افغانستان سے رواں مہینے کے آخر تک متوقع مکمل امریکی انخلاء کے بعد طالبان کی پیش قدمی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "اگر ہم اعلیٰ سطح پر انہیں کنٹرول میں لیتے تو افغانستان میں قیام امن بھی ممکن نہیں ہو سکتا"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جیسا کہ معلوم ہے کہ قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ آج شام میرے بھی قطر کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں۔ ہم نے اس پہلو پر بات چیت کی کہ طالبان کے اقدامات کو کہاں روکا جا سکتا ہے اور کہاں پر ہم صلح کی طرف قدم بڑھا سکتے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کی وجہ سے ملک سے فرار ہو کر ترکی آنے والے افغانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "خواہ ایران  کی سرحدی چوکی سے ہو خواہ عراق  کی طرف سے ہم اپنی دیواروں کو سنجیدہ سطح پر بلند کر رہے ہیں۔ ان سرحدوں پر دیواریں بلند کرنے سے ہمارا مقصد ترکی کی طرف بے مہار ہجرت کے سامنے بند باندھنا ہے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے غیر قانونی افغان مہاجرین کے ایک بڑے حصے کو متعلقہ اداروں کی طرف سے دوبارہ افغانستان بھیج دیا گیا ہے۔

 


ٹیگز: #طالبان

متعللقہ خبریں