ترکی کی لیموں کی برآمدات میں سات ماہ کے دوران 59 فیصد اضافہ

بحیرہ روم کے برآمد کنندگان کی ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ، رواں سال جنوری سے جولائی کے عرصے میں 734 ہزار 791 ٹن لیموں، سنگترہ اور مالٹے  برآمد کیے گئے ۔  اور اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ آمدنی  382 ملین ڈالر لیموں کی برآمدات سے حاصل کی گئی

1689402
ترکی کی لیموں کی برآمدات میں سات ماہ کے دوران 59 فیصد اضافہ

ترکی کے لیموں کی برآمدات میں 7 ماہ کے دوران 59 فیصد اضافہ  ہوتے ہوئے  یہ 147 ملین 964 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

بحیرہ روم کے برآمد کنندگان کی ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ، رواں سال جنوری سے جولائی کے عرصے میں 734 ہزار 791 ٹن لیموں، سنگترہ اور مالٹے  برآمد کیے گئے ۔  اور اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ آمدنی  382 ملین ڈالر لیموں کی برآمدات سے حاصل کی گئی۔

جنوری سے جولائی کے عرصے میں دو لاکھ 86 ہزار  855 ٹن لیموں کی برآمدات سے 147 ملین  نو لاکھ 64 ہزار  ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی۔

لیموں کی برآمدات میں پچھلے سال کے جنوری جولائی کے مقابلے میں مقدار میں 91 فیصد اور قیمت میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔

برآمدات میں لیموں کے  141 ملین نو لاکھ 82 ہزار  ڈالر کےبعد  کینو سے  51  ملین  دو لاکھ  29 ہزار ڈالر گرے فروٹ سے  40 ملین 8 لاکھ   27 ہزار ڈالر  کی آمدنی حاصل کی گئی۔

لیموں کی برآمدات زیادہ تر روس ، عراق ، رومانیہ ، یوکرین اور سربیا کو کی گئیں۔



متعللقہ خبریں