ترکی نے سب سے زیادہ مراعات ہمیں دی ہیں: شفیق دزافروویچ

انہوں نے ترکی اور  بوسنیا اور ہرزیگووینا تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بوسنیا ہرزیگوینا نے ترکی کے ساتھ نظر ثانی شدہ آزاد تجارتی معاہدے سے بہت زیادہ استحقاق(مراعات) حاصل کیا  ہے

1688597
ترکی نے سب سے زیادہ مراعات ہمیں دی ہیں: شفیق دزافروویچ

بوسنیا ہرزیگوینا کی صدارتی کونسل کے رکن شفیق دزافروویچ نے کہا ہے کہ "ترکی نے ہمیں وہ استحقاق (مراعات) دیا ہے جو اس نے کسی دوسرے ملک کو نہیں دیا۔ ہمیں اسے اچھی طرح استعمال کرنا چاہیے۔ ہمارا ہدف ترکی کے ساتھ بیرونی تجارت کا حجم 1 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔ یہ کوئی ناممکن ہدف نہیں ہے۔

انہوں نے ترکی اور  بوسنیا اور ہرزیگووینا تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بوسنیا ہرزیگوینا نے ترکی کے ساتھ نظر ثانی شدہ آزاد تجارتی معاہدے سے بہت زیادہ استحقاق(مراعات) حاصل کیا  ہے اور اس وقت  غیر ملکی تجارت کا حجم 700 سے 750 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ اقتصادی تعاون  بڑے پیمانے پر جاری رہے گا اور  نظر ثانی شدہ آزاد تجارتی معاہدےاس بات کی غمازی  کرتا ہے کہ مستقبل میں ان تعلقات میں  مزید اضافہ ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں