جنگلاتی آگ پر قابو کی کوششیں،کویتی ٹیم ترکی پہنچے گی

کویتی فائر بریگیڈ کے صدر خالد مقراد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لیے ہماری 45 رکنی ٹیم آج ترکی روانہ ہوگی

1687400
جنگلاتی آگ پر قابو کی کوششیں،کویتی ٹیم ترکی پہنچے گی

کویت  جنگلاتی آگ  پر قابو پانے میں مدد کی خاطر  45 رکنی ٹیم ترکی روانہ کرے گا۔

جنگلاتی آگ پر قابوپانے کے لیے متعدد ممالک ترکی کی مدد کر رہے ہیں۔

کویتی فائر بریگیڈ کے صدر خالد مقراد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لیے ہماری 45 رکنی ٹیم آج ترکی روانہ ہوگی۔

مقراد نے یہ بھی بتایا کہ ایک مزید ٹیم ہم یونان میں لگی جنگلاتی آگ کو بجھانے کے لیے بھی روانہ کریں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں