ترکی، جنگلات کی آگ کو بجھانے کا عمل دسویں روز بھی جاری

جنگلات میں لگنے والی آگ  کو  بجھانے کی کاروائیاں فضااور زمین سے مختلف  طریقوں اور آلات  سے جاری ہیں

1687119
ترکی، جنگلات کی آگ کو بجھانے کا عمل دسویں روز بھی جاری

اطلاع کے مطابق ترکی بھر میں 47 اضلاع میں لگنے والی 217 جنگلات کی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

وزیرِ زراعت و جنگلاتی امور بیکر پاک  دیمرلی  نے اؤنی ٹویٹ میں ملک گیر گزشتہ 10 دنوں میں  لگنے والی جنگلات کی آگ کے بارے میں آگاہی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہمارے جیالے  اسوقت 5 اضلاع میں 13 جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں ایڑی  چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ۔‘‘

ادھر صدر ایردوان نے بھی  اپنی ٹویٹ میں  جنگلات کی آگ کے بارے میں آگاہی کراتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جنگلات میں لگنے والی آگ  کو  بجھانے کی کاروائیاں فضااور زمین سے مختلف  طریقوں اور آلات  سے جاری ہیں ، ہم اپنے وطن کو ہر گز ریگستان نہیں بننے دیں گے اور  نہ ہی پانی  سے محروم ہونے دیں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ آگ بجھانے کی کاروائیوں میں  18 طیارے، 850 پانی کے ٹینکر، 57 ہیلی کاپٹر، 150 کنسٹرکشن مشینیں ، 9 ڈراؤنز اور 5 ہزار 250 کارکنان  بر سرپیکار ہیں ۔ نجی شعبے اور شہری تنظیموں کے تعاون  سے بیرون ملک سے لائے گئے 4 طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی اس کام میں حصہ لیں گے۔

 



متعللقہ خبریں