ترک صدر: 214 جنگلات کی آگ میں سے 202 پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے

ہم اپنے وطن کو ہر گز ریگستان نہیں بننے دیں گے اور  نہ ہی پانی  سے محروم ہونے دیں گے

1687093
ترک صدر: 214 جنگلات کی آگ میں سے 202  پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ 46 اضلاع کے 214 جنگلات میں   لگنے والی آگ میں سے   202 مقامات  میں اس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے اپنی ٹویٹ میں  جنگلات کی آگ کے بارے میں آگاہی کراتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جنگلات میں لگنے والی آگ  کو  بجھانے کی کاروائیاں فضااور زمین سے مختلف  طریقوں اور آلات  سے جاری ہیں ، ہم اپنے وطن کو ہر گز ریگستان نہیں بننے دیں گے اور  نہ ہی پانی  سے محروم ہونے دیں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ آگ بجھانے کی کاروائیوں میں  18 طیارے، 850 پانی کے ٹینکر، 57 ہیلی کاپٹر، 150 کنسٹرکشن مشینیں ، 9 ڈراؤنز اور 5 ہزار 250 کارکنان  بر سرپیکار ہیں ۔ نجی شعبے اور شہری تنظیموں کے تعاون  سے بیرون ملک سے لائے گئے 4 طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی اس کام میں حصہ لیں گے۔

 

 


 



متعللقہ خبریں