ترکی: چاوش اولو کی اسٹالٹن برگ اور راو کے ساتھ ملاقات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل اور پولینڈ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی

1686168
ترکی: چاوش اولو کی اسٹالٹن برگ اور راو کے ساتھ ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں اسٹالٹن برگ نے ترکی میں جنگلاتی آگ کی وجہ سے افسوس کا اور آگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیت کا اظہار کیا۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو ترکی کے ساتھ اتحاد کی حالت میں ہے۔علاوہ ازیں مذاکرات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے پولینڈ کے وزیر خارجہ زبگنیو راو کے ساتھ بھی ٹیلی فونک ملاقات کی۔

راو نے بھی جنگل کی آگ پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں