ترکی: صدر ایردوان کی زیرِ قیادت اعلیٰ فوجی شوریٰ اراکین کی مزار اتا ترک پر حاضری

کورونا وباء کے باوجود ترکی اقتصادیات سے دفاع تک، پیداوار سے شعبہ صحت تک متعدد شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے: صدر ایردوان

1685485
ترکی: صدر ایردوان کی زیرِ قیادت اعلیٰ فوجی شوریٰ اراکین کی مزار اتا ترک پر حاضری
erdogan yas toplantisi.jpg
erdogan yas uyeleri anitkabir'de.jpg

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترک مسلح افواج نے اندرون ملک اور سرحد پار کامیاب آپریشن کر کے ملت کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

صدر ایردوان کی زیرِ صدارت اعلیٰ فوجی شوریٰ YAS کے اراکین نے جمہوریہ ترکی کے بانی عظیم لیڈر اتاترک  کے مزار پر حاضری دی۔

صدر ایردوان کی زیرِ صدارت  اعلیٰ فوجی شوریٰ کے اراکین کا وفد صدارتی سوشل کمپلیکس  میں اجلاس سے قبل مزارِ اتاترک پر پھول چڑھانے کے بعد میثاقِ ملّی ٹاور میں پہنچا۔

میثاقِ ملّی ٹاور میں یادرگاری دفتر میں اپنے خیالات رقم کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "عزیز اتاترک ، بحیثیت اعلیٰ فوجی شوریٰ  اراکین کے سال 2021 کے اجلاس  کے وسیلے سے ایک دفعہ پھر آپ کے حضور حاضر ہیں۔ ہم آپ کے فرمودات کے مطابق ترکی کو معاصر تہذیبوں کے معیار سے بھی  بلند درجے تک پہنچانے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پوری دنیا کو شدت سے متاثر کرنے والی کورونا وباء کے باوجود ترکی اقتصادیات سے دفاع تک، پیداوار سے شعبہ صحت تک متعدد شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ اس دورانیے میں ترک مسلح افواج کے اندرون ملک اور سرحد پار کامیاب آپریشن  ہماری ملت کے اعتماد میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اللہ آپ کی روح کو شاد کرے"۔



متعللقہ خبریں