ترکی کے جنگلات میں لگی آگ پر مختلف ممالک کے یکجتی اور امداد کے پیغامات

کرغزستان کے صدر سدیر کاپاروف نے صدر رجب طیب ایردوان کے نام   آگ میں اپنی جانیں گنوا بیٹھنے  والے افراد کے لیے  تعزیتی پیغام روانہ کیا ہے

1684072
ترکی کے جنگلات میں لگی آگ پر مختلف ممالک کے یکجتی اور امداد کے پیغامات

ترکی کے مختلف علاقوں  کے جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے بیرون ملک سے تعزیت اور یکجہتی کے پیغاماتموسول ہو رہے ہیں۔

کرغزستان کے صدر سدیر کاپاروف نے صدر رجب طیب ایردوان کے نام   آگ میں اپنی جانیں گنوا بیٹھنے  والے افراد کے لیے  تعزیتی پیغام روانہ کیا ہے۔

کیپاروف نے اپنے پیغام میں  کہ ہے کہ  میں ترکی کے کئی صوبوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں جانی نقصان  سے انتہائی  دکھ پہنچا ہے، میں اس موقع پر ترکی کے عوام کے دکھ و درد میں برابر کا شریک ہوں  اور ترک عوام  کی ہمت  استقامت کی تمنا کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنی اور  کرغز عوام کی جانب سے اس حادثے میں پنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

سویڈن کی وزیر خارجہ این لنڈے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے  اظہار یکجہتی اور تعزیتی کا اظہار کیا ہے۔

"انہوں  نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ترکی میں جنگل کی آگ میں جانیں ضائع کرنے والے افراد  کے اہلِ خانہ سے   میں  تعزیت پیش کرتی  ہوں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے ترکی میں آتشزدگی میں اپنی جان گنوانے والوں کے لیے تعزیت کا پیغام جاری کیا ہے۔

وزارت کی طرف سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ترکی میں جنگل کی آگ کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے بعد ، اسرائیل کے لوگ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں اور اپنی جانیں گنوا دینے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

  یورپی کمیشن نے ترکی میں آگ پر قابو پانے کے لیے   3 فائر فائٹنگ طیارے بھیجنے کی   اطلاع دی ہے ۔

یورپی یونین کے بحران کے انتظام کے کمشنر ، جینز لینارک نے کہا کہ یورپی یونین ان مشکل وقتوں میں ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی میں ہے اور کہا ، "ہم مزید مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

قطری انٹرنل سکیورٹی فورسز کے بین الاقوامی سرچ اینڈ ریسکیو گروپ کی ایک ٹیم قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ہدایت پر ترکی کے لیے روانہ ہوئی۔



متعللقہ خبریں