شام میں کاروائی،6دہشتگرد ہلاک

ترک وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ترک فوج کا پاتھ دہشتگردوں کی گردن پر ہے اور حال ہی میں چشمہ امن کے حامل علاقے میں داخلے کی کوشش میں مصروف پی کےکے کے چھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے

1680883
شام میں کاروائی،6دہشتگرد ہلاک

شام میں چشمہ امن آپریشن کے حامل علاقے میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے چھ دہشتگرد مارے گئے۔

ترک وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ترک فوج کا پاتھ دہشتگردوں کی گردن پر ہے اور حال ہی میں چشمہ امن کے حامل علاقے میں داخلے کی کوشش میں مصروف پی کےکے کے چھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پیغام میں  دہشتگردی کے خلاف  جنگ جاری رکھنے کا تہیہ بھی کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، جینڈر میری اور محکمہ پولیس کی کوششوں سے پی کےکے سے فرار ہونے والے ایک دہشتگرد نے ہتھیار ڈال دیئے۔

بتایا گیا ہے  کہ اس دہشتگرد کو ضلع ماردین میں گرفتار کیا گیا ہے جس نے اس سال جنوری میں پی کے کے میں شمولیت اختیار کی تھی اور شام میں تخریب کاریوں میں ملوث تھا۔

سال رواں کے دوران ہتھیار ڈالنے والے دہشتگردوں کی تعداد 109 ہو چکی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں