ترکی: تیونس میں اسمبلی تحلیل ہونے پر ہمیں شدید تشویش ہے

ہم امید کرتے ہیں کہ تیونس  کے آئین کے دائرہ کار میں ملک میں جلد از جلد جمہوریت کی تعمیر نو کی جائے گی: ترکی وزارت خارجہ

1680278
ترکی: تیونس میں اسمبلی تحلیل ہونے پر ہمیں شدید تشویش ہے

ترکی نے تیونس میں اسمبلی تحلیل کئے جانے پر شدید اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا  گیا ہے کہ "تیونس میں عوامی ارادے کی نمائندہ  اسمبلی کو تحلیل کئے جانے پر ہمیں شدید اندیشوں کا سامنا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تیونس کے آئین کے دائرہ کار میں ملک میں جلد از جلد جمہوریت کی تعمیر نو کی جائے گی"۔

واضح رہے کہ کل تیونس کے صدر قیس سعید نے اسمبلی کی تمام کاروائیوں کو 30 روزہ مدت کے لئے منجمد کر دیا اور اسمبلی ممبران کے استثنائی حقوق کو سلب کر لیا تھا۔

قیس سعید نے وزیر اعظم ہاشم المشیشی کو بھی معزول کر دیا اور کہا تھا کہ وہ اپنے منتخب کردہ وزیر اعظم کے ساتھ ملکی نظام سنبھالیں گے۔

صدر قیس سعید نے کرپشن کے جرائم کو منظر عام پر لانے کے لئے اٹارنی جنرل کا عہدہ سنبھالنے کا بھی اعلان کیا تھا۔


ٹیگز: #تیونس

متعللقہ خبریں