افغانستان میں امن کی کوششوں پر ترکی کے مشکور ہیں:امریکہ
امریکی امور دفاع کے ترجمان جان کربی نے اپنی یومیہ پریس بریفنگ میں کہا امریکی فوج کے مکمل انخلا کے بعد کابل ہوائی اڈے کی حفاظت کے لیے ترکی سے رابطے میں ہیں اور ہم ان کے تعاون پر مشکور ہیں۔
1674426
امریکی امور دفاع کے ترجمان جان کربی نے کابل کے حامد کرزئی ہوائی اڈے کی نگرانی میں تعاون کےلیے ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے آغاز پر کابل کے حامد کرزئی ہواءی اڈے کی حفظت پر اس وقت ساری توجہ ترکی پر مرکوز ہے جس کےلیے امریکی امور دفاع کے ترجمان جان کربی نے اپنی یومیہ پریس بریفنگ میں کہا امریکی فوج کے مکمل انخلا کے بعد کابل ہوائی اڈے کی حفاظت کے لیے ترکی سے رابطے میں ہیں اور ہم ان کے تعاون پر مشکور ہیں۔
دوسری جانب امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھی اس حوالے سے ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں سلامتی کو ممکن بنانے کے لیے ترکی کے مثبت کردار اور سفارتی کوششوں کی ہم تعریف کرتے ہیں۔