شانلی عرفہ گیوک تپے میں رونقیں بحال ہوگئیں

گیوک تپے  کے گردو نواح میں گرم ہوا کے غبارے کی پرواز  کا آغاز  شانلی عرفہ بلدیہ کے مئیر زینیل عابدین بیاض گُل ، ثقافت اور سیاحت کے ڈائریکٹر آئدن  اسلان  اور کچھ عہدیداروں  نے  کیا

1673888
شانلی عرفہ گیوک تپے میں  رونقیں  بحال ہوگئیں
gobeklitepe sicak hava balonu1.jpg
gobeklitepe sicak hava balonu.jpg

اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل تاریخ کے  زیرو پوائنٹ کے نام سے تعبیر کیے جانے والے  شانلی عرفہ گیوک تپے  کے سیزن کا آغاز  گرم  ہوا کے غبارے  کی پرواز سے ہوا ہے۔  

گیوک تپے  کے گردو نواح میں گرم ہوا کے غبارے کی پرواز  کا آغاز  شانلی عرفہ بلدیہ کے مئیر زینیل عابدین بیاض گُل ، ثقافت اور سیاحت کے ڈائریکٹر آئدن  اسلان  اور کچھ عہدیداروں  نے  کیا۔

پرواز کے دوران ، جس میں ایک ہی وقت میں تین غبارے  روانہ ہوئے ، شرکا  کو  گیوک تپے، حران وادی  اور شانلی عرفہ شہر کے مرکز  کا  ہوا سے جائزہ لیا۔

پرواز کے بعد صحافیوں کو دیئے گئے ایک بیان میں ، بیاض گل نے کہا کہوبا کی وجہ سے رکی ہوئی پر وازوں کو  وہ پروازیں بحال کرنے پر  بہت خوش۔

بیاض گل نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ علاقہ بھی   کپاڈوکیہ کی طرح گرم ہوا کے غباروں کا مرکز بن جائے۔

"انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے بعد شانلی عرفہ  اپنی سیاحت کے تنوع کے ساتھ کشش کا مرکز بن جائے گا۔ شانلی عرفہ میں گیوک تپے  سے شرو ع کرتے  ہوئے علاقے میں  تمام تہذیبوں کے آثار موجود ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں