دنیا کا اہم ترین سیاحتی مرکز انطالیہ روسی سیاحوں کی توجہ کا مرکز

انطالیہ وزارت ثقافت اور سیاحت کے تعاون سے نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کے دوران محفوظ  تعطیلاتی مرکز بن چکا ہے

1673989
دنیا کا اہم ترین سیاحتی مرکز انطالیہ روسی سیاحوں کی توجہ کا مرکز

دنیا کے اہم ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک انطالیہ  میں  تقریبادو ہفتوں کے دوران ایک ہزار  95 پروازوں تین لاکھ  سات ہزار  417  روسی سیاح تشریف لائے ہیں ۔

سیاحت کے دارالحکومت کے نام سے یاد کیے جانے والے    اس شہر کو   دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے سیاحوں کی میزبانی  کا شرف حاصل ہوتا ہے سمندر ، ریت ، سورج کی تپش ، تاریخی اور قدرتی خوبصورتی ، ثقافتی ڈھانچے ، قدیم شہروں ، پرتعیش ہوٹلوں اور رہائش کی سہولیات کی بدولت دنیا کی توجہ کا  مرکز بنا ہوا ہے۔

انطالیہ وزارت ثقافت اور سیاحت کے تعاون سے نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کے دوران محفوظ  تعطیلاتی مرکز بن چکا ہے۔

وبا  سے بچاو  کی تدابیر کے دائرہ کار میں سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ  مختلف ممالک سے آئے ہوئے مہمان صحت مند اور محفوظ چھٹی سے لطف  ہو سکیں۔



متعللقہ خبریں