ترکی: فلسطین کے صدر محمود عباس ترکی تشریف لا رہے ہیں

صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر فلسطین کے صدر محمود عباس ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں

1672497
ترکی: فلسطین کے صدر محمود عباس ترکی تشریف لا رہے ہیں

فلسطین کے صدر محمود عباس، صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔

ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق صدر محمود عباس  9 تا 11 جولائی کو ترکی کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران متوقع  مذاکرات  میں دو طرفہ تعلقات پر جامع بات چیت کی جائے گی۔

مذاکرات میں ترکی اور فلسطین کے درمیان تعاون میں اضافے کے لئے ممکنہ اقدامات  پر غور کیا جائے گا، فلسطین میں انسانی صورتحال کا اور اسرائیل۔فلسطین تنازعہ کی حالیہ پیش رفتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت اور فلسطین میں متوقع مذاکرات کے بارے میں  بھی تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں