وائی ٹی بی کی غیر ملکی طلبا کے لیے گریجویشن تقریب

سمندر پار  ترک اور متعلقہ کمیونٹیز (وائی ٹی بی) کے زیر اہتمام دارالحکومت انقرہ میں "10 ویں بین الاقوامی طلباء کی گریجویشن تقریب اور 2020 ترکی گریجویٹ ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی

1672151
وائی  ٹی بی  کی غیر ملکی  طلبا کے لیے گریجویشن تقریب

ترکی میں تعلیم حاصل کرنے والے بین الاقوامی طلباء میں ، اس سال تقریبا 3،000 طلباء گریجویشن ہوئے ہیں ۔

سمندر پار  ترک اور متعلقہ کمیونٹیز (وائی ٹی بی) کے زیر اہتمام دارالحکومت انقرہ میں "10 ویں بین الاقوامی طلباء کی گریجویشن تقریب اور 2020 ترکی گریجویٹ ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے ، نائب وزیر ثقافت و سیاحت سردار چام  ، وائی ٹی بی کے صدر عبداللہ ایرن ، کچھ ممالک کے سفیر اور 71 ممالک کے 200 طلباء نے شرکت کی۔

کچھ فارغ التحصیل طلباء نے بھی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، وائی ٹی بی کے صدر عبداللہ ایرن نے کہا  کہ  

اس سال 2،300 سے زیادہ طلبا گریجویٹ ہو رہے ہیں  تو اسی دوران  200 طلباء "  آپ سے  مل رہے ہیں۔ ترکی کے مختلف شہروں میں مختلف سطحوں پر اچھی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلبا اب آپ کے درمیان  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی  سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا کا تعلق  ڈیڑھ سو سے زہاد   ممالک سے  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ   70 سے زاہد ممالک کے فارغ التحصیل اور ان کے اہلِ خانہ بھی اس وقت  آن  لائن سے جڑے ہوئے ہیں۔

ایوارڈ کے مستحق  طلبا کی ویڈیو ا پیش کیے   جانے کے بعد  ان  کو  ایوارڈز پیش کیے گئے۔

ایوارڈز کی  اس  تقریب کے بعد ، دسویں بین الاقوامی طلباء کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ترکی اسکالرشپ فلم اسکریننگ اور گریجویٹ طلباء کی تقاریر کے بعد کولمبیا اور ایکواڈور کے دو گریجویٹ طلباء کے اہل خانہ کو تحائف دیئے گئے۔

ثقافت اور سیاحت کے وزیر ایرسوئےنے ترکی سے فارغ التحصیل کامیاب بین الاقوامی طلباء کو تحائف پیش کیے۔

2021 میں ، دنیا کے 178 مختلف ممالک کے ایک لاکھ  65 ہزار 500 طلباء نے انڈرگریجویٹ ، گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ پروگرام میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ترکی اسکالرشپ پر درخواست دے رکھی ہے۔

اس وقت ترکی میں زیر تعلیم بین الاقوامی طلباء میں سے تقریبا 15 ہزار ترکی اسکالرشپ طلباء ہیں ، جبکہ اس سال 104 ممالک کے 3000 طلباء گریجویشن ہوئے۔



متعللقہ خبریں