یونان جانے کی کوشش،76 تارکین وطن ڈوبنے سے بچا لیے گئے

ترک اضلاع ازمیر اور آئیدن کے راستے یونان جانے والے 76  تارکین وطن کو  بچالیا گیا

1670770
یونان جانے کی کوشش،76 تارکین وطن ڈوبنے سے بچا لیے گئے

ترک اضلاع ازمیر اور آئیدن کے راستے یونان جانے والے 76  تارکین وطن کو  بچالیا گیا ۔

ترک کوسٹ گارڈ کے مطابق، ازمیر کے قصبے دیکیلی  کے راستے  ربڑ کی کشتی کے ذریعے تیس تارکین وطن یونان جانے کی کوشش میں تھے جنہیں  ترک ساحلی محافظوں نے ڈوبنے دے بچا لیا ۔

 دوسری جانب ضلع آئیدن کے قصبے قوش ا داسی کے قریب بھی ربڑ کی کشتی میں موجود 46 تارکین وطن کو ترک کوسٹ گارڈ نے بچا لیا ۔

ان تارکین وطن کو ضروری کاروائی کے بعد ضلعی ادارہ برائے ہجرت کے حوالے کر دیا گیا

 



متعللقہ خبریں